اتر پردیش میں بدھ کو وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے جنتا دربار میں بھگدڑ
مچ گئی۔ کہا جا رہا ہے کہ اس میں کئی لوگ زخمی ہو گئے۔ یوگی لکھنؤ میں
جنتا دربار کے ذریعے لوگوں کی پریشانیوں کو سنتے ہیں۔ بدھ کو بھیڑ زیادہ
تھی۔ ابھی تک بھگدڑ مچنے کی وجہ کا پتہ نہیں چلا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ
افراتفری کے درمیان لوگ کچھ سمجھ پاتے ادھر ادھر بھاگنے لگے۔ بھگدڑ اس
وقت
مچی جب فریادی قطار میں لگ کر سی ایم ہاؤس کے اندر جانے کی کوشش کر رہے
تھے۔
سی ایم ہاؤس میں جنتا دربار لگایا گیا تھا۔ یوگی کے وزیر اعلی بننے کے بعد
یہاں روزانہ جنتا دربار لگایا جاتا ہے۔ اس میں کئی فریادی آئے ہوئے تھے۔
نیوز 18 انڈیا کی خبر کے مطابق بہت سے فریادی زخمی ہوئے ہیں۔ بتا دیں کہ
اکھلیش حکومت میں ہفتے میں بدھ کے دن جنتا دربار لگایا جاتا تھا۔